ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کیلئے قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

عازمین حج کیلئے قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :رواں سال حج کے موقع پر قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستانی عازمین حج رواں برس مجموعی طور پر قربانی پر تقریباً 9 ارب 54  کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کریں گے جو سعودی ریال میں 12 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار بنتے ہیں۔

اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج کے موقع پر قربانی ادا کریں گے، ہر حاجی کم از کم ایک جانور قربان کرے گا،فی عازم حج قربانی پر اخراجات 720 ریال ہوں گے، پاکستانی روپے میں فی کس قربانی  اخراجات تقریباً 53 ہزار ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اسکیم کے عازمین کی قربانی پر 6 ارب 34 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار روپے اخراجات آئیں گے جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے 60 ہزار عازمین قربانی پر4 کروڑ 32 لاکھ ریال خرچ کریں گے، نجی حج اسکیم کے عازمین کی قربانی کے اخراجات 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوں گے۔