ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسم کا بدلتا رنگ، کہیں شدید گرمی کہیں بارش کی نوید

ملک بھر میں موسم کا بدلتا رنگ، کہیں شدید گرمی کہیں بارش کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے دوہرا رخ اختیار کر لیا ہے جہاں ایک جانب شدید گرمی برقرار ہے تو دوسری طرف بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں حبس میں کچھ کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اس وقت شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس سے موسم میں عارضی طور پر خنکی پیدا ہونے کی توقع ہے۔