ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں گائے بیل بھینس اونٹ ذبح کرنے پر پابندی عائد

بھارت میں گائے بیل بھینس اونٹ ذبح کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبح سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دیے جن کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کریں کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے۔

 سرٹیفکیٹ میونسپل چیئرمین یا پنچایت کے سربراہ اور سرکاری ویٹرنری سرجن مشترکہ طور پر جاری کریں گے۔ 

درخواست مسترد ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص 15 دن کے اندر ریاستی حکومت سے اپیل کر سکے گا۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ منظور شدہ جانوروں کو صرف سرکاری یا مقررہ مذبح خانوں میں ہی ذبح کیا جا سکے گا جبکہ عوامی مقامات پر ذبح مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔

 حکام کو معائنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے اور کسی بھی رکاوٹ کو قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

 قواعد کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید، 1 ہزار بھارتی روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جبکہ اس حوالے سے تمام جرائم کو قابلِ گرفت قرار دیا گیا ہے۔