ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال

کراچی: شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اقصیٰ شیخ: شہرِ قائد میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

کورنگی نمبر 4 کے مختلف علاقوں میں طویل بجلی بندش کے باعث گھریلو نظام شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ پانی کی قلت بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہٍ کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے سے روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی کے دوران رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رہنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے، جس سے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک سے فوری نوٹس لینے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو روزمرہ زندگی مزید مفلوج ہو سکتی ہے۔