سٹی 42: ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی گئی،اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کرواسکیں گی
خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دےسکتی ہیں،ہارڈ شپ کی بنیادپرشادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائیگا،ہارڈ شپ کی بنیاد پرتمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے،اوپن میرٹ پر تبادلوں کےدوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی،
شادی کے بعد تبادلے کیلئے نکاح نامہ، شوہر کاآئی ڈی کارڈ ،رہائش کا ثبوت لازم ہوگا،بین الاضلاعی تبادلے کیلئے متعلقہ سی ای او سے منظوری اور این او سی لینا ضروری ہے
ای ٹرانسفر کی نئی پالیسی 9 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگئی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App