ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، نئی بھرتی کا فیصلہ

سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، نئی بھرتی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، پنجاب حکومت کا اگست میں نئی بھرتی کا فیصلہ۔

پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، جسے جلد ہی پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اگست میں نئے سکول ٹیچر انٹرن رکھیں گے، جن کی بھرتی سے اساتذہ کی مذکورہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ سکولز انٹرن کی معیاد تیس مئی کو ختم ہو جائے گی۔جس کے بعد نئے سکول ٹیچر انٹرن بھرتی کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer