ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں کچھ عرصے قبل ڈیپ ریسرچ فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2025-05-14/403949_8228927_updates.jpg

اس فیچر کے ذریعے آپ ہر طرح کی پیچیدہ رپورٹس کو تیار کرسکتے ہیں۔

اب اوپن اے آئی کی جانب سے ڈیپ ریسرچ فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور آپ ان رپورٹس کو فل فارمیٹ پی ڈی ایف کی شکل میں امپورٹ کرسکیں گے۔

بظاہر تو یہ ایک چھوٹی اپ ڈیٹ ہے مگر ڈیپ ریسرچ فیچر استعمال کرنے کے لیے بہت اہم پیشرفت ہے۔

اس سے قبل صارفین کو اپنی رپورٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی لنکس یا اسکرین شاٹس دیگر افراد سے شیئر کرنا پڑتے تھے۔

فیچر کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔

جب آپ ڈیپ ریسرچ رپورٹ بناتے ہیں تو اس کے بعد پیج کے اوپر موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں۔

وہاں شیئر لنک بٹن کے ساتھ ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف بٹن بھی نظر آئے گا، اس پر کلک کرکے آپ مکمل پی ڈی ایف فائل حاصل کرسکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر ابھی چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم یا پرو سبسکرپشن پلان استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے اور اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer