ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول انٹرنز کی مدت ملازمت مکمل مگر تنخواہ نہ مل سکی

سکول انٹرنز کی مدت ملازمت مکمل مگر تنخواہ نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :12ہزارسکول ٹیچر انٹرنز 2 ماہ سےتنخواہوں سےمحروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکےسکولوں میں ایس ٹی آئی کو2ماہ کیلئےکنٹریکٹ پررکھاگیاتھا۔ایس ٹی آئی کوسکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج پوراکرنےکیلئےکنٹریکٹ پررکھاگیاتھا،پنجاب کےسکولوں میں ابھی بھی 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی شارٹیج کا سامنا ہے،12مئی کو تمام ایس ٹی آئی کی 2 ماہ کی معیاد مکمل ہوچکی ہے۔

ایس ٹی آئی کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم سے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل کی گئی۔

وزیرتعلیم نے معاملے پر نوٹس  لے لیا، تنخواہوں کیلئے فنڈز اسی ہفتے جاری کرنےکا اعلان کر دیا۔