کلیم اختر: درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو ،موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 کو الرٹ جاری کردیا۔15مئی سے19 مئی تک شہروں ،میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے خدشات بڑھنے امکان ہے،آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
20مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،19سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان،وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔