راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا ، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانے سے ہوگا،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ سےمتعلق سوالات وجوابات اجلاس کاحصہ ہونگے۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں بارےمختلف آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ملتان،فیصل آبادٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی آڈٹ رپورٹ2016-17ایوان میں پیش کی جائیگی۔
اجلاس میں مظفرگڑھ ،بہاولنگر،بہاولپورٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی۔لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کی آڈٹ رپورٹ 2022-23 (جلدٹو) ایوان میں پیش ہوگی۔اجلاس میں پاک، بھارت جنگ پر عمومی بحث جاری رہے گی۔
اجلاس میں سرکاری کارروائی اور عوامی مفاد کے امور پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔