ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسکتا ہے امریکا ،پاک، بھارت رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے: ڈونلڈ ٹرمپ

ہوسکتا ہے امریکا ،پاک، بھارت رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے: ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاک، بھارت کشیدگی ختم کرانے میں میری انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ،امید ہے یہ مستقل جنگ بندی ہوگی۔امریکی صدر کا ریاض میں سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم سے خطاب۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ 

صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ آئیں ڈیل کریں، کچھ تجارت کی جائے۔نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کو قابل فخر قرار دیا۔ اور دونوں ممالک کی دانش مندی کو سراہا، کہا کہ امید ہے ہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کو اکٹھا کرکے ایک بہترین ڈنر کرسکتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کا دہشت گرد پکڑنے پر پاکستان کی تعریف کی۔