ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں بائیو کیمسٹ کی ایک آسامی کیلئے بھی 5 امیدوارکامیاب اورپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوار کامیاب ہو گیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 14 آسامیوں کیلئے 14 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا۔ جونیئر اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر کی 153 آسامیوں کیلئےاقلیتوں کے کوٹے پر مختص 5اسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئیں۔

Ansa Awais

Content Writer