جمال الدین جمالی:سانحہ نو مئی کے مقدمات کا جلدفیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں چاردن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
نوٹیفیکیشن جاری کے مطابق جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے،اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔
اے ٹی سی کورٹ 1 میں 8 اوراے ٹی سی کورٹ 3 میں 6 مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔
ایڈمن جج منظرعلی گل کے مطابق نو مئی کے مقدمات کا جلد ٹرائل مکمل کیا جائے گا،جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 8 مقدمات کا ٹرائل کورٹ 1 کر رہی ہے,مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور شیر پاؤ پل تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات کاٹرائل کورٹ 3 کر رہی ہے،مقدمات میں پراسیکیوشن کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی جا رہی ہے اورشہادت مکمل ہونے پر فیصلے ہوں گے۔
عدالت نے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،ان مقدمات میں عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان نامزد ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔