سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔
کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟
کنول شوزب نے مزید کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ آپا سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان سے لڑوں گی پوچھوں گی۔
— Faisal Khan (@KaliwalYam) May 13, 2025
???? pic.twitter.com/8jrj0kLG03