ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی؛  آئی سی سی کے سکیورٹی چیف کا پاکستان دورہ

Champions Trophy 2025, City42 , ICC Security Chief, Pakistan\'s preparations for ICC Champions Trophy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیمپیئنز ٹرافی2025،تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی  کے سیکیورٹی سربراہ  پاکستان پہنچ گئے۔
 آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ہیڈ آف سیکیورٹی ڈیو مسکر نے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور دیگر حکام سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔ملاقات میں چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی سی سی کے سیکیورٹی سربراہ کے دورے کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کی میزبانی اور پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ مودی حکومت بھارتی ٹیم کو پاکستاب بھیجنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت ٹیم بھیجنے کی اجازت دیتی ہے تو صرف اسی شرط پر ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔