کورونا وائرس کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی لگا دی

کورونا وائرس کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کورونا وائرس خدشات  کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں غیر متعلقہ پولیس افسران اور سائلین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کیاگیاہے۔لاہور ہائی کورٹ میں کورونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد عدالت عالیہ کے ججز، سٹاف، وکلاء اور سائلین کو کورونا وباء سے بچانے کیلئےیہ اقدام کیاگیاہے۔

عدالتی ریکارڈ کے بغیر کسی بھی پولیس اہلکار یا آفیسر کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکار متعلقہ لاء آفیسر کے ساتھ عدالت عالیہ میں داخل ہو سکیں گے۔سائلین کا عدالت عالیہ میں داخلہ مکمل طور بند ہوگا، صرف عدالت کی جانب سے سمن کردہ افراد ہی ہائی کورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہاہے، پاکستان میں اب تک کورونا وائرس  سے 35 ہزار 385افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 761 افراد انتقال  کرچکے ہیں، یکم مئی سے لے کر اب تک ملک میں 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا، پنجاب بھر میں 1356 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد 13 ہزار 225 ہوگئے، اب تک کورونا وائرس سے  214 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 816 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 6462 ہوگئی۔

  کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ تو دوسری جانب لوگ تیزی سے وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہونے لگے، پنجاب میں اب تک 4452 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer