صاف پانی کیس،عدالت نے 5 ملزمان کا 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

صاف پانی کیس،عدالت نے 5 ملزمان کا 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کا اُنتیس مئی تک نیب کو جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت نے پانچوں ملزمان کا 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے صاف پانی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان خالد ندیم بخاری، ظہیرالدین، محمد مسعود اختر،ناصر قادر اور محمد سلیم کو پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔

ملزمان کے وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کی،فاروق امجد میر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، جس کے بعدعدالت نے پانچوں ملزمان کا 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔