ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو حکام  نے ایک کمرے کے گھر کو 28ہزار5 سو 82 کا بل بھیج دیا

لیسکو حکام  نے ایک کمرے کے گھر کو 28ہزار5 سو 82 کا بل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعامرزا:لیسکو حکام کی نا اہلی یا کام کا بوجھ، ایک کمرے کے گھر کو اٹھائیس ہزار پانچ سو بیاسی روپے بجلی کا بل بھیج دیا۔خادم حسین کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کے بل کی درستگی کی جائے۔

ناصر آباد کے رہائشی خادم حسین کو لیسکو کی جانب سے اٹھارہ ہزار پانچ سو بیاسی روپے کا بل بھیج دیا گیا۔ خادم حسین کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کے ایک کمرے میں رہتا ہے اور سکیورٹی گارڈ کی نوکری کر کے چودہ ہزار روپے کماتا ہے مگر لیسکو حکام کی طرف سے اس کو بھاری بل بھیجا گیا ہے۔

 اس کا کہنا تھا کہ روزانہ لیسکو آفس کے چکر لگا کر تھک چکا ہوں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی، خادم حسین کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کے بل کی درستگی کی جائے۔