ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے نوٹم جاری کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جیٹ فیول اے ون کی سپلائی بھی متاثر ہے۔
پی اے اے کی جانب سے ایئرلائنز کو پاکستان سے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ پرواز کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹم کے ذریعے پاکستانی ایئرلائنز کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول سپلائی سے متعلق نوٹم 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے پاکستان میں پیٹرولیم بحران کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں اور ضروری عملے کے ساتھ کام چلایا جارہاہے کیونکہ آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہے ۔