ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے سرحدی شہر نوکنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، 65 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار

بلوچستان کے سرحدی شہر نوکنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، 65 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : تفتان رائفلز ایف سی نوکنڈی نے خفیہ اطلاع پر ویران علاقے میں چھاپہ مارا ، جس کے دوران 65 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار کرلیے گئے ۔ 

نوکنڈی این ایچ اے ٹول پلازہ سے 5 کلومیٹر جنوب میں قائم عارضی ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 65 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار کیے گئے۔ گرفتار افراد میں 33 مرد، 14 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ 

سیکیورٹی فورسز نے 4 عارضی پناہ گاہیں بھی مسمار کر دیں ۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے  ہیڈکوارٹر 167 ونگ منتقل کردیا گیا۔ 

اٹیلی جنس ٹیموں کی زیر نگرانی گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، تفتیشی معلومات ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ 

علاوہ ازیں سرحدی علاقوں میں غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔