ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن نتائج کے تنازع کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا ۔
پنجاب بار کونسل میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی انتخاب سے متعلق پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ پنجاب بار کونسل نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ خان کا لائسنس معطل کردیا۔
چیئرمین الیکشن بورڈ محمد لہراسب خان گوندل کا لائسنس بھی معطل کردیا گیا ۔ وکلاء کے سپریم کورٹ لائسنس معطلی کیلئےریفرنس پاکستان بار کونسل کو ارسال کردیے گئے ۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے ناکام صدارتی امیدوار راجہ عامر خان کی درخواست پر کارروائی کی۔ پنجاب بار کونسل کے سابقہ حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر لائسنس معطل کئے گئے۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارنےلائسنس معطل کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
پنجاب بار کونسل میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی انتخاب کا معاملہ زیر سماعت آیا ۔ ذرائع کے مطابق طلبی پرصدر بابر مرتضیٰ خان ،چیئرمین الیکشن بورڈ لہراسب گوندل حاضر نہیں ہوئے تھے ،راجہ عامر خان نے صدارتی نتائج کیخلاف پنجاب بار کونسل میں درخواست دے رکھی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے متعلق کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہو گی۔
