ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ریلوے کی سرکاری گاڑیوں کی بریک وین کم ہوگئیں

محکمہ ریلوے کی سرکاری گاڑیوں کی بریک وین کم ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ریلوے کی سرکاری گاڑیوں کی بریک وین کم ہوگئیں۔
ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کے بعد سرکاری ٹرینوں میں بریک وین کی کمی کا انکشاف ہوا۔ نارووال اور فیض احمد فیض پسنجر ایک دوسرے پر انحصار کرنےلگیں ۔
بریک وین کی کمی، دونوں ٹرینیں ایک دوسرے کی بریک وین سے چلائی جائیں گی۔صبح فیض احمد فیض پسنجر لاہور سے نارووال پسنجر کی بریک وین لگا کر روانہ ہوگی۔
رات کو نارووال پسنجر لاہور پہنچ کر فیض احمد فیض پسنجر کو بریک وین فراہم کرے گی۔بریک وین کی کمی کے باعث نارووال جانے والی دونوں ٹرینوں کے لیٹ ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔
اس سے قبل میانوالی ایکسپریس کی بریک وین سے نارووال پسنجر چلائی جاتی تھی۔