ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں ملک کے امن کیلئے نہایت اہم ہیں: صدرِ مملکت

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں ملک کے امن کیلئے نہایت اہم ہیں: صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاگئی، لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

صدرِ مملکت نے آپریشن میں 6 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی ٹیم کی جرات، مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک کے امن کے لئے نہایت اہم ہیں ۔ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرات چاہے سرحد کے اندر ہوں یا باہر، ریاست پوری قوت سے ان کا مقابلہ کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔ 

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گا۔