ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے مشترکہ معاہدہ کی تیاری کا آغاز

 پنجاب اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے مشترکہ معاہدہ کی تیاری کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبہ پنجاب اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے مشترکہ معاہدہ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا  

وزیراعلی پنجاب کی ٹیم اور ازبکستان کے تاشقند ریجن کے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف کی قیادت میں ازبکستان کے وفد کے درمیان مذاکرات میں اتفاق  ہوگیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور تاریخی ورثہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کابھی فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وزرا کی گورنر تاشقند ریجن زوئر طائیرووچ مرزاییف سے ملاقات  ہوئی ۔

پنجاب اور تاشقندخوراک و زراعت، حیوانات، گوشت،اودیات، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں اطراف  سے  اتفاق کیا گیا۔ صوبائی وزرا مجتبی شجاع الرحمان،خواجہ سلمان رفیق،صہیب احمد بھرت،عاشق حسین کرمانی اور چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے   

سرمایہ کاری کے لئے تاشقند کے نائب گورنر نجم الدین خودجا شریپوف، مقامی صنعت کے لئے گورنر کے مشیردلشاد رسولوف کے علاوہ ازبکستان کی سرمایہ کارشخصیات، پاکستان میں ازبکستان کے اعزازی قونصل نجیب مشتاق وہرا اورازبک سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے   
اجلاس میں ثقافت ، سیاحت اور تفریحی منصوبوں پر تعاون ، مشترکہ ثقافتی پروگرامز کے انعقاد اور فنون لطیفہ کی ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب میں صنعت، تجارت، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے آغاز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔اجلاس میں توانائی، تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے منصوبوں پر تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی 

 گورنر تاشقند ریجن زوئر طائیرووچ مرزاییف  سے وزیراعلی مریم نوازشریف کے پنجاب کی ترقی، ثقافت اور ورثہ کے فروغ کے اقدامات کی تعریف  کی گئی ۔مریم اورنگزیب کی گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف سے گفتگو   میں    ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے  میگنیفیشنٹ پنجاب کا انقلابی اور جامع پروگرام شروع کیاگیا، وزیراعلی مریم نوازشریف کی نگرانی میںمیگنیفیشنٹ پنجاب نے ڈیڑھ سال میں ریکارڈ اقدامات کئے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیاحت کی درجہ بندی کی، ٹورازم اتھارٹی قائم کی، تاریخ، ادب، ثقافت، ورثہ، عجائب گھروں اور نادر قدیمی عمارتوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
 
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف تاشقند کاجلد دورہ کریں گی، گورنر مرزاییف نے لاہور کے ثقافتی ورثے، تاریخی شاہی قلعہ کے تحفظ، روایتی پکوانوں اور شہری رونق کی تعریف کی ۔

گورنر مرزاییف اور ان کے وفد کا پرتپاک میزبانی پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے لئے اظہار تشکر  کیا ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ازبکستان کے وفد کی آمد، پنجاب میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے جذبے اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا 

وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے ازبکستان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا، مریم اورنگزیب نے میزبانی کی۔