ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ کا لکی مروت میں 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین 

وزیر داخلہ کا لکی مروت میں 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش  کی ہے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا  نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم  پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن  کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔