ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد ، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے بعد اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔