ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، گوپس اور پاڑاچنار میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔


ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔Prob: 60% ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے 

 صوبہ پنجاب کے علاقے      راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،بھکر ، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے  مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش /ہلکی برفباری کا امکان ۔جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے  
 صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے 

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے        کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔