سٹی42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
شہر لاہور میں آج مدھم دھوپ کی کرنوں، سرمئی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر میں آج 45 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ زکی فارم میں ایئر کوالٹی کی شرح 220، پولو گراؤنڈ میں 210، غازی روڈ پر 196 اور یو ای ٹی میں 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔رائیونڈ روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 176 کے ساتھ سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی آلودگی کی سطح بلند رہی۔
یو سی پی میں 166، یو ایم ٹی میں 161، ویلینشیا ٹاؤن میں 160، رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ میں 158، جوہر ٹاؤن میں 144، ڈی ایچ اے فیز فائیو ایٹ میں 141، ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 139، جی سی یو میں 97، غازی روڈ انٹرچینج پر 117 اور عسکری ٹین میں 67 ریکارڈ کی گئی ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ آلودگی کی شدت میں اضافے کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ صحت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،بھکر ، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے