ماہ رمضان; گراں فروشوں کیخلاف مہم، 192 گراں فروشوں پرجرمانے عائد

 ماہ رمضان; گراں فروشوں کیخلاف مہم، 192 گراں فروشوں پرجرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید رضوان احمد : رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف مہم تیز ہوگئی۔

آج (جمعرات)  192 گراں فروشوں پر 28 لاکھ 97بزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی میں 2 دکانیں سیل کردی گئیں۔ اس کے علاوہ جنوبی میں  53 گراں فروشوں پر 18 لاکھ 2  ہزار روپے جرمانہ عائد عائد کیا گیا، شرقی ضلع میں 18 گراں فروشوں پر 3  لالھ 57  ہزار روپے ، ضلع غربی میں 19   گراں فروشوں پر 1 لاکھ  13 ہزار روپے سے زائد ، ضلع وسطی میں 49  گراں فروشوں پر 3  لاکھ 17ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

ضلع ملیر میں 30  گراں فروشوں 77  ہزار روپے، ضلع کورنگی میں 11    گراں فروشوں پر 1 لاکھ 15ہزار روپے، جبکہ ضلع کیماڑی میں 12  گراں فروشوں پر 1 لاکھ  16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔