(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز،پہلے روز سائنس ،اردو، ریاضی کا پیپر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحان میں 80لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے،سکولوں کو پیک کے تیار کردہ سوالیہ پیپرز کے تحت امتحان لینا لازمی ہوگا۔پیک کی انسپکشن ٹیمیں سکولوں کا دورہ کریں گی۔
پیک حکام کے مطابق بغیر کیو آر کوڈ کے سوالیہ پیپرز دینے والے سکولوں کیخلاف کاروائی ہوگی، امتحانات 27مارچ تک جاری رہیں گے،نتائج کا اعلان 30مارچ کو کیا جائے گا۔