(علی ساہی) محکمہ ایکسائز کےای ٹی اوز کی سربراہی میں مختلف شاہراہوں پرناکہ بندی کی گئی،ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں اور والٹن روڈ پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ریجن سی قمرالحسن کے ہدایت پر ٹھوکر نیاز بیگ کی دونوں اطراف سگیاں پل اور والٹن روڈ پر محکمہ ایکسائز کےای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی جاری ہے ،جس میں سینکڑوں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں ہیں 15 سے زائد گاڑیوں کے ٹوکن ٹکس کی عدم ادائیگی پر چالان کیئے گئے ہیں جبکہ غیر ریجسٹرڈ 4 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ریجن سی قمرالحسن کا کہنا تھا کہ نان رجسٹرڈگاڑیوں کوتھانوں میں بند کیا جا رہا ہے اور کریک ڈاؤن شام 4بجے تک جاری رہے گا، سرکاری وغیرسرکاری گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔