ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ : بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ : بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : برمنگھم میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں جاری  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6  وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ 

بھارت کی سمرتی مندانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ہرمن پریت کور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،  رچا گھوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

171 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے ہاتھ نہیں ملایا، جس پر شائقین کرکٹ کی توجہ مرکوز رہی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور کھلاڑیاں اس اہم مقابلے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے بھی پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس معیاری بولنگ اٹیک موجود ہے اور کوشش ہوگی کہ بھارتی ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تجربہ کار اسپنرز اور تیز گیند باز موجود ہیں جو میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔