(چوہدری اختر ضیاء )چونیاں میں ہنجر وال ریلوے پھاٹک کے قریب کنٹینر اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم کنٹینر رکشہ کو ٹکر مار کر فرار ہو گیاجس کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی،حادثے میں پانچ افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو1122کے مطابق لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ریسکیو1122کی جانب سے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App