ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے بی بی وڈیری کے بھائی قاری ضیا اللہ انتقال کر گئے

ایم پی اے بی بی وڈیری کے بھائی قاری ضیا اللہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:رکن صوبائی اسمبلی بی بی وڈیری کے بھائی قاری ضیا اللہ انتقال کر گئےہیں۔

 اہل خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ان کے آبائی علاقے چشتیاں میں ادا کی جائے گی۔

قاری ضیا اللہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی، سماجی اور مقامی حلقوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور متعلقہ شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے، جبکہ مرحوم کی تدفین نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔