ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارشوں سے 7 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی 

خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارشوں سے 7 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک رحمان)خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارشوں سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق،33زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی، آسمانی بجلی اور تیز بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواکے مطابق بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا،بارشوں اور تیز آندھی کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سےاب تک 7 افراد جاںبحق اور33  زخمی ہوچکے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ میں پیش آئے۔