ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ امتحان کے متعلق بڑی خبر

ایم ڈی کیٹ امتحان کے متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا نصاب تبدیل کردیا گیا ۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے نصاب میں تبدیلی کر دی ، جس کے بعد ایم ڈی کیٹ میں سوالات بھی 200 سے کم کرکے 180 کر دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین سے کم کرکے 3 گھنٹے کر دیا گیا ۔

 ایم ڈی کیٹ امتحان میں بائیالوجی کے81 ،کیمسٹری 45 ، فزکس 36 ، انگریزی 9 ، لاجیکل ریزننگ کے 9 معروضی سوالات ہوں گے ۔ ایم ڈی کیٹ میں 14فیصد آسان ، 70 فیصد متوسط اور 15 فیصد مشکل لیول کے سوالات ہونگے ۔ 

یاد رہے کہ رواں سال ایم ڈی کیٹ ستمبر کے اواخر یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا ۔