ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر : ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان ،، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے،ریونیو اور محکمہ لائیوسٹاک کی اسامیوں کیلئے بھی تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 2 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ کمشنر آفس بہاولپوربورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 17 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ڈینٹل سرجن ، ڈیمونسٹریٹر اور رجسٹرار کی 200 اسامیوں کیلئے 717 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ ان میں اوپن میرٹ کی 140، خواتین کوٹہ کی 36، خصوصی افراد کی 14، اور اقلیتی کوٹہ کی 10 اسامیاں شامل ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer