ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
کراچی میں یکم جون سے اب تک معمولی نوعیت کے زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہو چکے ہیں۔