ویب ڈیسک:ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ میں اسرائیل کے شہروں پر رات کے وقت سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔
ایران نے ایک رات میں پانچ مرتبہ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کی ، پانچویں مرحلےمیں کئی میزائل داغے گئے ۔ تل ابیب میں اسرائیل کے جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا۔
ایران کا اسرائیل کیخلاف "وعدہ صادق سوم" آپریشن جاری ہے۔ ایران رات بھر اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایران میزائل برساتا رہا، ہر طرف سائرنز کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ہو گیا ۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام ہونے سے کئی عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔ ان میزائلوں کی بارش سے 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
یروشلم میں بھی دھماکے سنے گئے ۔بیلسٹک میزائل اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد مقامات پر گرے۔ حملوں سے اسرائیل کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔