ثمرا فاطمہ:گزشتہ رات آندھی اورہواؤں کےبعدصبح سویرےشہرکاموسم گرم ہے۔
شہرکاموجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔،محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سےزیادہ42اورکم سے کم32ڈگری رہنےکاامکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔
شہر میں11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج شہرمیں سورج اوربادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہےگی۔
محکمہ موسمیات نے16جون تک شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، اسلام آباد میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔