لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی تھانہ کوہسارکیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی

bUSHRA BIBI KOHSAR CASE, cITY42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوگئیں۔ بشری بی بی کی تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمہ میں 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس امجد رفیق کے کمرہ عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات  کی گئی تھی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

  بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بشری بی بی اپنے کیس کا دفاع کرنے لئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے پولیس گرفتار کرلے گی ۔

تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کی ایک گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید بنانے کا مقدمہ درج ہے۔