ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

Economic Coordination Committee meeting summoned, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم:وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں سولر پینل و آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی پیش کی جائے گی ، وزارت صنعت و پیداوار سولر پینل و آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی ای سی سی میں پیش کرے گی،ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی ۔

سپریم کورٹ عمارت اور ججز کے ریسٹ ہاوسز کی تزئین و مرمت کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری پر غور ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی و غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ضمنی گرانٹ کی سمری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
وزارت ہاوسنگ اور کابینہ ڈویژن کی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی جائے گی۔