ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کےکچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کےکچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں عدالت میں  پیشی کے موقع  پر گرفتاری کے  بعد  جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر  کو ڈپٹی مارشلز  نے گرفتار کیا تھا اورٹرمپ  فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کیا تھا ۔

گرفتاری پر ٹرمپ نے کیا کہا  ؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ان کو سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-14/331363_5967406_updates.jpg

سابق امریکی صدر کی گرفتاری کے بعد کیا ہوا؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا ۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام کیا ہے؟

  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے، ٹرمپ کو حساس دستاویزات درست انداز سے نہ رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کے37 الزامات کا سامنا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer