ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان پنجاب حکومت پر برہم

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان پنجاب حکومت پر برہم
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اراضی کا معاوضہ کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے آیکوائر کی گئی اراضی کا بروقت معاوضہ نہ دینا سرکار کا غریب لوگوں پر ظلم ہے، لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔عدالت حکومت کو عدم ادائیگی پر روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کرے گی۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے شریفاں بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے سڑک بنانے کے لئے کئی سال قبل اراضی ایکوائر کی لیکن ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا۔درخواست گزار خاتون نے عدالت سے معاوضے کی ادائیگی کا حکم دینے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ شہری خاتون سے زمین لے لی، اس پر سڑکیں بنا لیں، مگر رقم ادا نہیں کی، لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، 15 جولائی کے بعد ایک لاکھ روپے روزانہ جرمانہ کروں گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری وکیل نے تین روز میں 3 کروڑ 8 لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی،باقی رقم 92 لاکھ کی ادائیگی کیلئے 15 جولائی تک مہلت کی استدعا کی،عدالت نے حکومت کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer