ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف کوئی اعتراض فائل نہیں کروں گا:خواجہ سعدرفیق

چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف کوئی اعتراض فائل نہیں کروں گا:خواجہ سعدرفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار:سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کے خلاف کوئی اعتراض فائل نہیں کروں گا۔

این اے 131 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے اور کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔ جانچ پڑتال کے دوران رٹیرننگ آفیسر اختر بھنگو نے پوچھا کہ خواجہ صاحب آپکے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عدم برداشت ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن کےاہم رہنمائوں کے انتخابی حلقے تبدل کرنے کا فیصلہ

ریٹرننگ آفیسر نے پوچھا حکومت میں آکر کیا کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والی حکومت کی ہم آہنگی نہ ہوئی تو مسائل رہیں گے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے طرز سیاست سے سخت اختلاف ہے۔