ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کےاہم رہنمائوں کے انتخابی حلقے تبدل کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کےاہم رہنمائوں کے انتخابی حلقے تبدل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر:مسلم لیگ( ن )کے اہم رہنمائوں کے لیے صوبائی دارالحکومت میں انتخابی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،ملک پرویز،خواجہ عمران نذیراور رانا مشہود کے حلقے تبدیل ہوں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس بار صدر مسلم لیگ (ن )لاہور ملک پرویز ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر اہم رہنمائوں کے انتخابی حلقے تبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر صحت اور مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے اس بار اپنے انتخابی حلقہ تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لیسکو افسران وملازمین کو تنخواہ کیساتھ بڑا تحفہ دینے کی منظوری 

 سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اس بار پی پی 152 سے انتخاب میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کو پی پی 149 سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے ۔ اس طرح میاں مرغوب کا پی پی 152 جبکہ سید توصیف شاہ کو پی پی 160 سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے ۔ لاہور کے حلقہ پی پی 151 سے پہلے مرحلہ میں بجاش خان نیازی اور چودھری باقر حسین کے نام شارٹ لسٹ کئےگئے ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے عید کے بعد کیا جائے گا۔