ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی شعبے میں اہم پیش رفت، مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

تعلیمی شعبے میں اہم پیش رفت، مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ کیلئے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کئے جائیں گے، ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ، پانچ ہزار طلبا اور طالبات داخلہ لے سکیں گے۔