ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شفیق آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل ایک گلی میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کی تھی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرتے اور فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق دو رکنی گینگ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جبار اور عبداللہ عرف پوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔