سٹی 42: مانسہرہ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو سولہ گھنٹے بعد زخمی حالت میں زندہ ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی حسنین شاہ کو کیوائی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی سیاحوں کی گاڑی بالاکوٹ فرید آباد کے مقام ہر دریائے کنہار میں گرگئی تھی ۔
تین سیاحوں کو گزشتہ روز ہی نکال لیا گیا تھا ایک سیاح دریا میں بہہ گیا تھا جسکی تلاش جاری تھی ،معجزانہ طور پر بچ جانے والا سیاح سولہ گھنٹے دریا کے درمیان پتھروں کے درمیان پھنسا رہا
مانسہرہ زخمی سیاح کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا،
Stay tuned with 24 News HD Android App