ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی نجکاری :4پارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کی نجکاری :4پارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :پی آئی اےکی نجکاری کے لیے4پارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا.

اس حوالے سے ایک بریفنگ میں بتایاگیاکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے  پانچ پارٹیوں نے ایس او کیو جمع کرائے  جن  میں سے سکروٹنی کے بعدچار پارٹیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے  جنہیںکل سے ورچوئل روم تک رسائی دے دی جائے گی۔
 بریفنگ میں بتایاگیاکہ پی آئی اے کے کمرشل لیگل اور فنانشل پر بریفنگ دی جائے گی،پارٹیز کو پی آئی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹس بھی دکھانے کے ساتھ ساتھ  پی آئی اے کی پراپرٹیز بارے بھی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعدپی آئی اے کی بڈنگ کا اعلان کیا جائے گا ۔

 بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو اس سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی ،ان چاروں پارٹیوں کو مکمل تسلی کے بعد بڈنگ میں لے جایاجائے گا۔